ابنا: اس مذاکرات میں ایرانی ٹیم کی قیادت آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے رضا نجفی اور آئی اے ای اے کی قیادت سیف گارڈ کے امور کے سربراہ ٹیرو وجرورانتا کر رہے تھے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ بیان میں بدھ کے روز کے مذاکرات کو مثبت بتایا گیا اور گیارہ نومبر کو باہمی تعاون کے بارے میں جن چھ نکات کو عملی بنانے پر اتفاق ہوا تھا، ان کی عملی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اس جائزے میں آٹھ دسمبر کو اراک کے ہیوی واٹر ری ایکٹر کا فنی نظر سے معائنے کا موضوع بھی شامل تھا۔ اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں جو اقدامات کئے جائیں گے ان پر گفتگو شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا گزشتہ مرحلہ 11 نومبر کو تہران میں منعقد ہوا تھا۔
.....
/169